11 جولائی، 2018، 9:45 AM

پشاور میں اے این پی کے جلسے میں خودکش حملے میں ہارون بلور سمیت 21 افراد ہلاک

پشاور میں اے این پی کے جلسے میں خودکش حملے میں ہارون بلور سمیت 21 افراد ہلاک

پاکستان میں پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی " اے این پی " کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ میں ہونے والے خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان میں پشاور کے علاقے یکہ توت میں  عوامی نیشنل پارٹی " اے این پی "  کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ میں ہونے والے خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زور دار دھماکے سے پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ،دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،پاک فوج کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے آبائی علاقے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں قبرستان وزیرآباد میں ہی دفنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی کارنر میٹنگ جاری تھی کہ زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پارٹی امیدوار ہارون بلورسمیت21افراد ہلاک ہوگئے جبکہ75 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، کارنر میٹنگ کے دوران ہارون بلور کارکنوں سے خطاب کرنے کیلئے سٹیج کی جانب جارہے تھے کہ اس موقع پر ایک 24سالہ لڑکے نے ان کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا, دھماکہ کے نتیجے میں ہار ون بلور ہلاک ہوگئے ,بلور خاندان نے بھی ہارون بلور کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمی اور ہلاک ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خو د کش حملہ آور کارنر میٹنگ میں پہلے سے موجود تھا اور جونہی خطاب کےلئے ہارون بلو ر کا نام پکارا گیا اس نے ہارون بلور کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق حملہ خودکش دھماکہ تھا۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور کارنر میٹنگ میں پہلے سے موجود تھا اور اس نے دھماکہ اس وقت کیا جب ہارون بلور کی آمد پر آتش بازی کی جا رہی تھی۔دوسری طرف سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نے کہا کہ واقعہ 11 بجے کے قریب پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔قاضی جمیل نے بم ڈسپوزل یونٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 8 کلو ٹی این ٹی کا استعمال کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کی سیکیورٹی پر دو پولیس اہلکار مامور تھے۔

News ID 1882123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha